English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’ایکسپریس‘ کی خبرپر نوٹس چوکر پر سیلز ٹیکس وصولی ختم

القمر

 لاہور:  چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ’’ایکسپریس‘‘ میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے فلور ملز کو چوکر پر سیلز ٹیکس ادائیگی کیلیے ریجنل ٹیکس دفاتر سے جاری نوٹسز واپس لے لیے اور تمام آر ٹی اوز کو چوکر پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے فلورملز کو نوٹس جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘ نے خبر شائع کی تھی کہ ریجنل ٹیکس آفسز کی جانب سے فلور ملز کو نوٹس بھیجے جا رہے ہیں جس میں انہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ چوکر کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس جمع کروائیں، فلور ملز ایسوسی ایشن نے واضح کیا تھا کہ اگر چوکر پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے تو بیس کلو آٹے کا تھیلا 35 روپے تک مہنگا ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے