English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائد اعظم ٹرافی، عمر اکمل کی شاندار ڈبل سینچری

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ناردرن ٹیم دوسری اننگز میں سینٹرل پنجاب کیخلاف خسارے کا شکار
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قائداعظم ٹرافی فائنل: عمر اکمل کی ڈبل سنچری نے سینٹرل پنجاب کی میچ میں گرفت مضبوط کر دی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن کی ٹیم دوسری اننگز میں سینٹرل پنجاب کے خلاف تاحال 312 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ناردرن نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے ہیں۔ حیدر علی 50 اور فیضان ریاض صفر کے انفرادی اسکور سے میچ کے چوتھے روز کا آغاز کریں گے۔ میچ کے تیسرے روز اوپنر ذیشان ملک نے حیدر علی کے ہمراہ ناردرن کو 75 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم وہ 38 کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے، تجربہ کار بلے باز عمران امین بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 109 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہو گئے۔ انہوں نے 17 رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل ناردرن کے 254 رنز کے جواب میں سینٹرل پنجاب نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے