English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ میچز کو 4 دن تک محدود کرنے کا فیصلہ

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹیسٹ میچز  کو 4 دن کےکر انے پرغور شروع کردیا ہے۔جس کا اعلان آئندہ سال کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 2023 میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ چیمپئن میں ٹیسٹ میچ 4 دن کا کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے 2023 سے 2031 تک ٹیسٹ میچ 4 روزہ کرانے پر مختلف تجاویز پر غور کرے گی۔

تجویز ہے کہ ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوکر اتوار کو ختم ہوجائیں ،ایک دن میں اوورز کی تعداد90سے بڑھا کر98کردی جائے گی، اس طرح مجموعی طور پر58اوورز ضائع ہوں گے۔

تحقیق کے مطابق2018 سے 60 فیصد ٹیسٹ چار دن میں ختم ہوئے ہیں تاہم دنیا بھر میں پچوں کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے گا۔

تجرباتی طور پر 4 روز پر  مشتمل ٹیسٹ میچ 2017 میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیموں نے بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جو 4 روز پر مشتمل تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کیون رابرٹس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ 4 دن کرنےکے فیصلے پرضرور عملدرآمد ہونا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے