English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل بینک انٹراسکول کرکٹ اوئیسس اور سٹی اسکول نے افتتاحی میچزجیت لئے

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکیس پر نیشنل بینک انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جواوئیسس پبلیک اسکول اور بیکن ہائوس کے درمیان کھیلا گیا اوئیسس پبلک اسکول نے بیکن ہائوس کو5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ایونٹ کوآرڈنیٹر انورفاروقی نے ضیاء اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا بیکن ہائوس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 120 رنز اسکور کیاداور ملک نے 46 گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ جبکہ ضیاء اللہ نے 17 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو فرحان زمان نے 12 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں اوسیس پبلک اسکول نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مطوبہ اسکور مکمل کیا ۔ اسرار احمد نے 19 گیندوں پر 2 چوکوں2چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا ئے ۔ عمیر مغل نے 10 رنز دیکر 2کھلاڑیوں ، عبدلرحمن اور حنان احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ددسرا میچ دی سٹی اسکول اور حبیب پبلک اسکول کے درمیان کھیلاگیا ۔اس میچ میں سٹی اسکول نے حبیب پبلک اسکول کو 116 رنز سے شکست دی اس میچ کے مین آف دی میچ اریب معین قرار پائے جنہوں نے نصف سنچری اسکور اور 3وکٹیں حاصل کیں۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹی اسکول نے مقرررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے۔ انس پراچہ نے 46 ،گیندوں پر6 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے 85 رنز اریب معین خان نے 34 گیندوں 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز ،نواز وقار نے 22 گیندوں 2 چوکوں ایک چھکے کی مددسے 30 رنز بنائے۔ جبکہ علیان حمزہ نے 30 رنز دیکرمحمدجنیدنے 42 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں حبیب اسکول نے 18.2 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گی اور 104 رنز ہی اسکور کرسکی ۔محمدجیندنے 18 گیندوں 5 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے والے نمایا ںبیٹسمین رہے۔جبکہ اریب معین خان نے 14 رنزدیکر3 زاہد ساجد نے 7 رنز دیکر سید عبداللہ نے 17 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ریفری عمر ان جاوید، امپائرزاظہر اقبال اورمحمدیونس جبکہ سید تیمور عالم نے اسکورر کے فرئض انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے