English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹر ڈویثرنل گرلز ٹگ آف وار چمپئن شپ کراچی ڈویثرن نے جیت لی

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن سکھر ڈویثرن کے زیر اہتمام ناز پائلٹ اسکول خیرپور کے سبزہ زار پر منعقدہ انٹرڈویثرنل گرلز ٹگ آف وار چمپئن شپ کراچی ڈویثرن نے بے نظیر آباد کو 0-2سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ مہمان خصوصی محمد حسین ابڑو ، ڈی ایچ او خیرپور نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا جس طرح آج کھلاڑیوں میں محبت و اخوت نظر آتی ہے اور مختلف شہروں سے شریک کھلاڑیوں نے یگانگت کا مظاہرہ دکھایا اسی طرح قوم کو ان کھلاڑیوں کی طرح یکجان ہوکر پاکستان کے دشمنوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آرگنائزنگ سیکریٹری ذوالفقار علی ڈھوٹ نے کہا کہ تمام ڈویثرن کی شرکت کی باعث ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی سے ہوا۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں کراچی ڈویثرن نے سکھر ڈویثرن کو باآسانی 0-2سے شکست دی۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں کراچی ڈویثرن (بی) نے سکھر ڈویثرن کو 0-2سے ہرادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے