کوئٹہ (جسارت نیوز )کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کو جدید طرز پر تربیت فراہم کر نے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے حکومت کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریگی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے کہا کہ کھیل میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ماضی کے ناعاقبت اندیش اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان گمراہی کی جانب راغب ہوئی نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمی نہ ہونے سے معاشرتی برائیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی فروغ کیلئے ڈویژ نل ہیڈکوارٹر کی سطح پر ا سپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں حکومت کو اسپورٹس سے لگائو ہے ا نہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنے تمام محکموں کیساتھ انصاف کر سکوں جو ذمہ داریاں مجھے سونپی گئی ہیں انکے کیساتھ ناانصافی نہ کروں انہوں نے کہا کہ تمام کھیلوں کے قومی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجونواں کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنا اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے کھیل کے میدان آباد کرکے ہمیں منفی سوچ کا خاتمہ کرنا ہے معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور نوجوانوں کی تفریح کیلئے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ بجٹ میں کھیلوں کی فروغ کے لیے سابقہ ادوار سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے ۔
