فیصل فیچرز
تیز بولر نیل ویگنر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے ایسا آسڑیلیا کے خلاف ملبورن میں دوسرے ٹیسٹکے تیسرے دن آسڑیلیا کی دوسری اننگ میں اسٹیون اسمتھ کو ٹم ساوٹھی کے ہاتھوں کیچ کراکے کیا۔
اپنے46 ویں ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے نیل ویگنر نیوزی لینڈ کے لئے دوسرے سب سے تیز200 وکٹ لینے والے بولر بنے۔نیوزی لینڈ کے لئے سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں200 وکٹ لینے کا ریکارڈ رچررڈ ہیڈلی کے پاس ہے جنہوں نے44 ویں ٹیسٹ میں ایسا کیا تھا۔
نیل ویگنرٹیسٹ کرکٹ میں200وکٹ لینے والے نیوزی لینڈ کے7ویںاور کل ملاکر76 ویں بولر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ رچرڈ ہیڈلی کے پاس ہے جنہوں نے1973 اور1990 کے درمیان86 ٹیسٹ میچوں کی150 اننگز میں21918 گیندوں پر9611 رنز دیکر22.29کی اوسط کے ساتھ431 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو سب سے زیادہ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ تھا۔
ڈینیل ویٹوری نے 1997اور2014کے درمیان 113ٹیسٹ میچوں کی187اننگز میں28814گیندوں پر12441رنز دیکر34.36کی اوسط کے ساتھ 362کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔
نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم کے رکن ٹم ساوٹھی نے2008 سے نے اب تک جو71ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ان کی132اننگز میں1597 گیندوںپر8033رنز دیکر29.75کی اوسط کے ساتھ270کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم کے ایک اور رکن ٹرینٹ بولٹ نے 2011 سے اب تک جو 65 ٹیسٹمیچ کھیلے ہیں ان کی 123اننگز میں14448گیندوں پر7171رنز دیکر28.01کی اوسط کے ساتھ 256کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔
اس فہرست میں 5واں مقام کریس مارٹن کا ہے جنہوں نے2000اور2013کے درمیان71 ٹیسٹ میچوں کی126اننگز میں14026گیندوں پر7878رنز دیکر33.81کی اوسط کے ساتھ 233کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔
کریس کینس نے 1989 اور2004کے درمیان62ٹیسٹ میچوں کی104اننگز میں11698 گیندوں پر6410رنز دیکر29.40کی اوسط کے ساتھ 218کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔
نیل ویگنر نے2012 سے اب تک جو46 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں انکی 86 اننگز میں10356 گیندوں پر5319رنز دیکر26.59کی اوسط کے ساتھ 200کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے9 مرتبہ وہ ایک اننگ میں 5یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 39 رنز دیکر7 وکٹ ہے جو انہوں نے ویسٹ اندیز کے خلاف ویلنگٹن میں دسمبر 2017 میں انجام دی تھی۔ بنگلا دیش کے خلاف73 رنز دیکر9 وکٹ ایک میچ میں انکی سب سے اچھی بولنگ ہے۔
