English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوری شدہ اورچھینی گئی کاریں اور موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے

اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے برآمد کی تھیں جن کو اصل مالکان کو دے دیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے برآمد کی جانے والی 21 کاریں اور 40 موٹر سائیکلیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیں، کاریں میانوالی، سرگودھا، لاہور، لاڑکانہ، کوئٹہ، مستونگ، لسبیلہ بلوچستان، کوٹری، سوات، اپردیر اور کراچی سے برآمد کی گئی تھیں جبکہ برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلیں کراچی، حب چوکی اور لسبیلہ بلوچستان سے برآمد کی گئی تھیں۔ کاریں اور موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کیے جانے کی تقریب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ہیڈ کوارٹر شریف آباد منعقد کی گئی، پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی 3 گاڑیاں عزیز بھٹی، 3 گاڑیاں گلشن اقبال جبکہ اسٹیل ٹائون، گزری، شارع فیصل، تیموریہ، موچکو، درخشاں، کلفٹن، سرجانی ٹائون، شاہ لطیف ٹائون، نیوٹائون، سائٹ، گلستان جوہر اور میٹھادر سے چوری جبکہ کورنگی صنعتی ایریااور سولجر بازار سے 2 گاڑیاں چھینی گئی تھیں۔ گاڑیاں و موٹر سائیکلیں وصول کرنے والے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی کوششوں سے ہماری چوری و چھینی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہمیں واپس ملی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے