English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی این جی اسٹیشنز مزید 24گھنٹے کیلئے بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے گیس بحال کرنا تھی جو اب بدھ کی صبح بحال کی جائے گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دورانیے میں مزید 24 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا، سی این جی اسٹیشنز آج منگل کے روز بھی بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق مختلف گیس فیلڈس سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گیس کی سپلائی کم ہونے سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے اور جیسے ہی گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے