مبینہ کروڑوں روپے رشوت کے عیوض آئرن اسٹرکچر پر بنے سائن بورڈز، اسٹیمرز سمیت اشتہاری ڈیوائسز کی سرپرستی میں مصروف ہیں
محکمہ انسداد رشوت ستانی نے خاموشی اختیار کرلی، میونسپل کمشنر وسیم سومرو اپنے تمام تر دعوئوں کے باوجود لگائے گئے اشتہاری بورڈز اتارنے میں ناکام؎
کراچی (وقا ئع نگار خصوصی) بلدیہ ضلع شرقی کے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے افسران مبینہ کروڑوں روپے رشوت کے عیوض آئرن اسٹریکچر پر بنے سائن بورڈز،اسٹیمرز سمیت اشتہاری ڈیوائسز کی سرپرستی میں مصروف ہیں،ضلع شرقی میں اشتہاری بورڈ کے ٹیکسوں کی مد میں جاری لوٹ مار کی نشاندہی کے باوجود محکمہ انسداد رشوت ستانی نے چھاپوں کے بعد غیر قانونی کاموں میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کے بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے۔میونسپل کمشنر وسیم سومرو بھی اپنے تمام تردعوئوں کے باوجود بھی سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف لگائے گئے اشتہاری بورڈز،اسٹیمرز اتارنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ ضلع شرقی محکمہ ایڈورٹائزمنٹ میں اینٹی کرپشن کے چھاپوں اور میونسپل کمشنر کی یقینی دہانیوں کے باوجود ضلع شرقی میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف آئرن اسٹریکچرپر بنے دیو قامت اشتہاری بورڈ، اسٹیمرز سمیت دیگر اشتہاری ڈیوائسز کی تنصیب کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے نئے او پی ایس ڈائریکٹر جاوید کلہوڑ ونے اپنی تعیناتی کے بعد سابق ڈائریکٹر اور سابق میونسپل کمشنر کی پیروی کرتے ہوئے اشتہاری بورڈ اور اسٹیمرز کی سرپرستی شروع کردی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں اشتہاری بورڈ اور اسٹیمرز کی مد میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر وسیم سومرو کی جانب سے غیر قانونی بورڈ اتارنے کے زبانی دعوے کیے جارہے ہیں۔

