English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سال نو میں وفاقی کابینہ میں پھر رد و بدل کا امکان

رواں برس وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا سلسلہ مسلسل جاری رہا اور اب سال نو یعنی 2020 میں بھی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس 18 اپریل اور 18 نومبر کو دو بار کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی جا چکی ہے جس میں کچھ وزراء کے قلمدان بھی تبدیل ہوئے۔ کابینہ میں 2 بار تبدیلی کے باوجود مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے ہیں جس کی وجہ سے اب آئندہ برس پھر کابینہ میں تبدیلی کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ میں اس وقت 24 وزراء مختلف قلمدانوں رکھتے ہیں۔ عمر ایوب خان کے پاس پاور ڈویژن کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے جو خسرو بختیار کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ خسرو بختیار کے پاس پلاننگ، ڈویلمپنٹ اور ریفارم کی وزارت تھی تاہم یہ وزارت اسد عمر کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے