English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران مہنگائی کا سونامی لانے کی تیاری کر رہے ہیں، مصطفی کمال

اب تک عوام نے صرف مہنگائی کا ٹریلر دیکھا تھا‘ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں‘ چیئرمین پی ایس پی
حکومت ہمیں نسل در نسل معاشی غلامی کی زنجیروں کی طرف دھکیل رہی ہے،لاڑکانہ میں جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اب تک عوام نے صرف مہنگائی کا ٹریلر دیکھا تھا اب حکمران حقیقت میں سونامی لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لوگوں کے گھروں کے چولہے بھج رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کر کے حکومت ہمیں نسل در نسل معاشی غلامی کی زنجیروں کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کونسل کے زمہ داران سے پاکستان ہاس میں 24 جنوری کو لاڑکانہ میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔قرضوں میں اس حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ وہ واپسی کا کوئی امکان اور راہ نظر نہیں آتی۔ تمام قرضوں کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافے سے لوگوں کے گھروں کے چولہے بھج رہے ہیں۔ حکمرانوں کو اس بات کا احساس تک نہیں ہے۔ پاکستان صحیح معاشی سمت میں جاتا ہوا نظر نہیں آ رہا نہ ہی حکومت معاشی مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام کرتی نظر آ رہی ہے۔ حکومت عوام کو اپنا لائحہ عمل بتائے اور اعتماد میں لے۔ پاکستان کا متوسط طبقہ ختم ہوتا جا رہا ہے، جبکہ غریب کے گھر کا چولہا جلنا مشکل ہو چکا ہے۔ ان حالات میں حکومت عوام سے مزید صبر کی توقع کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے