English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی

پروگرام کے مطابق 20 فروری کو افتتاح نیشنل اسٹیڈیم اور 22 مارچ کو فائنل کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے
کراچی (آن لائن) پی ایل ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری 2020ء کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق 22 مارچ کو فائنل کے لیے قذافی اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بورڈ کو سیکورٹی کے حوالے سے غیر جانبدار ماہرین کی ایک رپورٹ کا انتظار تھا اسی لیے تاخیر ہوئی۔ ادھر تاحال بعض ٹیموں نے فیس ادا نہیں کی، چوتھے ایڈیشن کو تقریباً 10 ماہ گزرنے کے باوجود بورڈ کی جانب سے حسابات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی جس کی وجہ سے فرنچائزز کو آمدنی میں سے حصہ نہیں ملا، ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی جانب سے ادائیگی میں تاخیر کو اس کا سبب قرار دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے