کراچی (کامرس رپورٹر) آل کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1511 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی لیکن کراچی کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کے اضافے سے 87900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 75360 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1070 روپے اور دس گرام کی قیمت 917 روپے پر مستحکم رہی۔

