کراچی (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے آج رات 12 بجے تک تمام ماتحت ادارے اور اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک اور نیشنل انسٹی ٹیوشن آف فسلیٹیشن ٹیکنالوجیز کے دفاتر و مجاز شاخیں کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان مقررہ وقت تک گوشوارے اور واجبات جمع کرا سکیں گے۔

