English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

٭ رواں سال کا آخری تحفہ ٭ ایل پی جی 20 روپے کلو مہنگی کردی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ستائے شہریوں کو نئے سال کا پہلا تحفہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد ایل پی جی گیس 150 روپے فی کلو سے تجاوزکر جائے گی جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے اور کمرشل سلنڈر 900 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ ایل پی جی گیس ڈسٹری بیوشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ نئے سال پر عوام کو تحفہ ملے گا گیس کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو اضافہ ہونے کے باوجود دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹس سے بھی زائد نرخوں پر گیس فروخت کی جارہی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے سے ہوا ہے۔ جنوری میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہوگی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1760 روپے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے