English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان 31 جنوری تک ٹیکس جمع کرواسکتے ہیں

تاریخ گزرنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس نادہندہ گان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی
دائیگی میں ناکامی پر ان کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافی 10 فیصد جرمانہ ہوگا‘ سکریٹری ایکسائز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ 31 دسمبر 2019 سے بڑھا کر 31 جنوری 2020 کردی گئی۔ تاریخ گزرنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ سکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ کی صدارت میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کی سہولت کے لئے 31 دسمبر 2019 سے بڑھا کر 31 جنوری 2020 کردی گئی ہے اور ادائیگی میں ناکامی پر ان کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافی 10 فیصد جرمانہ ہوگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ مقررہ تاریخ کی میعاد ختم ہونے سے قبل اپنے بقایا ٹیکس کی ادائیگی کریں تاکہ کسی نا خوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔ تاریخ میں توسیع عوام الناس کی سہولت کیلئے دی گئی ہے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون کے پابند شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بروقت ٹیکس جمع کروائیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ نے کہا کہ سوک سینٹر میں پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے والوں کی سہولت کے لئے اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس جمع کروانے والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے