English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں سخت سردی، مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے

فی کلو گوشت کی قیمت میں 50 روپے اضافہ، 100 روپے درجن والے انڈے بھی 130 روپے کے ہوگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یخ بستہ تیز ہوائوں نے کراچی کو سردی کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ان حالات میں مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا اورانڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو اس کا اثر مرغی پر بھی پڑا اور گوشت اور انڈے دونوں مہنگے ہوگئے۔کراچی میں فی کلومرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کردیا گیا ہے اور 100روپے درجن والے انڈے بھی 130روپے درجن ہوگئے ہیں۔چند روز پہلے مرغی کا گوشت 200 روپے کلو تھا اور اب اس کی قیمت بڑھ کر 250 روپے کلو میں دستیاب ہے۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خور اپنی مرضی سے گوشت اور انڈوں کی قیمت کا تعین بھی کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے