رنچھوڑ لائن میں عمارت زمین بوس ہونے کے بعد اے آئی جی کراچی ایکشن میں آگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام ڈی آئی جیزاور ایس ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ کراچی میں زون کے حساب سے مخدوش عمارتیں کی فہرست بنا کر ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کی جائے۔کراچی میں پیر کو رنچھوڑلائن میں مخدوش عمارت زمین بوس ہونے کے بعد حکام بالا نے ایکشن لے لیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی آئی جیزاور ایس ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست اور ریکارڈ متعلقہ محکموں اورسیکیورٹی برانچ میں بھی بھیجی جائے۔اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہاکہ رنچھوڑلائن واقعے سے قبل بھی پولیس نے فوری رسپانس کیا اور فلیٹ مکینوں کی مدد کی اور عمارت خالی کروائی۔

