English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے سال کے استقبال کیلئے ٗ کراچی میں ایک ارب روپے کا آتش بازی کا سامان منگوایا گیا

بولٹن مارکیٹ ٗ ٹاور ٗ لیاری ٗ کھارادر ٗ نارتھ ناظم آباد ٗ اورنگی ٹائون ٗ کورنگی ٗ سولجر بازار اور دیگر علاقوں میں رات دس بجے تک آتش بازی کے سامان کی فروخت جاری تھی
اچھی قبر بولٹن مارکیٹ کے سامنے واقع گارمنٹس کی دکانوں میں بھی آتش بازی کے سامان کی فروخت ٗ آمنہ پلازہ میں کھلے عام پٹاخہ بم مل رہے تھے
کراچی (کرائم ڈیسک) نئے سال کے استقبال کے لیے شہر قائد کے مختلف مقامات پر ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا آتش بازی کا سامان منگوایا گیا۔ کراچی کے علاقوں بولٹن مارکیٹ، ٹاور، لیاری، کھارادر، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹائون، کورنگی، سولجر بازار سمیت کئی مقامات پر گزشتہ برس کی رات دس بجے تک آتش بازی کے سامان کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ بولٹن مارکیٹ اچھی قبر کے سامنے دکانوں میں گارمنٹ کی دکانوں میں ہول سیل پر آتش بازی کے سامان کی فروخت جاری رہی اس سلسلے میں دکانداروں کا کہنا تھا کہ شب برأت اور نئے سال کے علاوہ یہاں شادی کے موقع کے لیے بھی آتش بازی کا سامان ہول سیل ریٹ پر فروخت کیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آتش بازی کا سامان کھلے عام فروخت نہیں کرسکتے اس لیے لوگوں کو ان جگہوں کا پتا ہے جہاں سے یہ سامان مل سکتا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آتش بازی کی زیادہ ورائٹی لاہور سے آتی ہے اس لیے ان کی قیمتوں میں بھی دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ شہر کے قلب میں واقع صدر مارکیٹ میں واقع الآمنہ پلازہ کی اندرونی جانب ایک گلی میں ’’سپر فائر ورکس‘‘ کے نام سے جدید آتش بازی کے سامان سے لیس شاپ قائم ہے جس میں کم سے کم قیمت 50 روپے فی پٹاخہ سے شروع ہو کر پندرہ سو روپے تک ہر قسم کا جدید اور خطرناک پٹاخہ دستیاب ہے اس آتش بازی کی وسیع و عریض شاپ میں آتش بازی کے نت نئے سامان موجود ہیں۔ جبکہ شاپ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں، لوگ اپنی باسکٹس اٹھائے خریداری میں مصروف رہے شاپ میں موجود مرد، خواتین، اسٹاف لوگوں کو آتشی سامان سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے