English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے سال کا پہلا دن سی این جی کی بندش میں مزید24 گھنٹے کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دورانیے میں آج پھر مزید 24 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا، سی این جی اسٹیشنز آج بدھ کے روز بھی بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق مختلف گیس فیلڈس سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گیس کی سپلائی کم ہونے سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے