English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو نفسیاتی جنگ کا شکار کیا جا رہا ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نفسیاتی جنگ کا شکار کیا جا رہا ہے، دشمنوں کی سازش ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلایا جائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے ملتان میں درگاہ حضرت شاہ رکن عالم کے 706 ویں سالانہ عرس میں پہلے روز کی نشست کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لسانی تعصب پھیلا کر انتشار پھیلایا جا رہا ہے ، ذہنی طور پر پاکستانی قوم کو شکست خودرہ بنانا اس جنگ کی سازش ہے ، ضروری نہیں کہ ہر جنگ میزائل اور بارود سے لڑی جائے ۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنی بے کسی کا احساس ہو رہا ہے، ہمیں ہر خطہ میں یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے ، اس سال ہمیں اپنے ملک کی قدر و قیمت کا احساس پہلے سے زیادہ ہوا ہو گا ۔ شاہ محمود نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں، بھارت مذہبی آزادی کا دعوی کرتا ہے جبکہ مسلمانوں سمیت وہاں بسنے والی دوسری اقلیتوں کو مذہبی آزادی نہیں ، پاکستان ہمارے لئے بے حد ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور دو قومی نظریے کا دفاع بے حد اہمیت اختیار کر چکا ہے، بھارت نے اپنے آئین میں دے گئے حقوق کو بھی روند دیا ہے ، بھارت میں ہندو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ عرس کی تقریب سے خطاب سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حضرت شاہ رکن عالم کی درگاہ کو غسل بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے