English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تمام منصوبے مکمل کرکے نئے سال کی خوشخبری دیں گے، وزیربلدیات

نئے سال میں عوام کی فلاح و بہبود اور ریلیف کیلئے مزید اقدامات کریں گے
ملکی ترقی کا راز قائداعظم کے رہنما اصولوں میں ہے ،ناصرحسین شاہ کاتہنیتی پیغام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے قوم کو سال نو کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور پائیدار و دیرپا امن کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نئے سال کے موقع پر پوری قوم کو اپنے ملک سے تجدید عہد وفا کرنا چاہیے، قائداعظم کے فرمان کے مطابق اتحاد، ایمان اور نظم وضبط قائم کرکے اپنے پیارے وطن کو ترقی دے سکتے ہیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ہم سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ملک کی ترقی کا راز قائداعظم کے رہنما اصولوں میں ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں سندھ میں جتنے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا اور جتنے عوامی فلاح اور بہبود کے منصوبے مکمل کیے اس کی مثال ملک کے کسی بھی صوبے میں نہیں ملتی۔ سال 2019 صوبہ سندھ کی ترقی، امن اور استحکام کا سال تھا۔ 171 سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2020 میں تمام منصوبوں کو مکمل کرکے عوام کو خوشخبری دیں گے۔ نئے سال میں عوام کی فلاح و بہبود اور ریلیف کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ قوم کے ساتھ ساتھ نئے سال کے موقع پر میں وزیراعلیٰ سندھ کو بھی مبارکباد پیش کروں گا جنہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے۔ ملک کے تمام وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کیلئے رفاہی، فلاحی اور ریلیف دینے کے حوالے سے زیادہ اقدامات کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے