English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فردوس عاشق تنقید کے علاوہ بھی کوئی کام کرلیں‘ مرتضیٰ وہاب

معاون خصوصی کراچی آئیں اور سندھ حکومت کے ترقیاتی پروجیکٹس دیکھیں
بلاول کی سیاسی بصیرت سے سیاسی یتیم خوف کا شکار ہیں‘ترجمان کا بیان پرردعمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سندھ حکومت پر تنقید کے علاوہ بھی کوئی کام کرلیں فردوس عاشق اعوان کراچی آئیں اور سندھ حکومت کے ترقیاتی پروجیکٹس دیکھیں۔وفاق کی عدم دلچسپی کے باوجود سندھ حکومت بہترین کام کررہی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جب سیاست میں ناکامی ہو تو بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ سندھ کو پسماندہ رکھنے کی سازش کرنے والے ہی سندھ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں جو سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے ہیں وہ کرپشن کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول کی سیاسی بصیرت سے سیاسی یتیم خوف کا شکار ہیں‘ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے سلیکٹڈ حکومت کو نظر نہیں آتے‘آج بھی پیپلز پارٹی پاکستان کی ہردلعزیز سیاسی جماعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے