اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر6 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دے دیا۔ پیکیج پر عملدرآمد 7 جنوری2020 ء سے شروع ہوگا۔ عمران خان افتتاح کریں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے پیکیج کوحتمی شکل دینا شروع کردیا۔ پیکیج کے تحت آٹے‘ گھی‘ چینی‘ دالوں‘ چاول پر سبسڈی دی جائیگی۔ ریلیف پیکیج کا اطلاق ابتدائی طور پر3ماہ کیلئے ہوگا۔ کامیابی پر توسیع ہوسکے گی۔

