English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے مہنگی کردی

القمر

اسلام آباد: نیپرا نے اکتوبر کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نپیرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا، اضافہ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافی رقم صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادا کرنا ہو گی۔

نیپرا کی جانب سے فیصلے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق فیصلہ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے