English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں پر جعلی سیریل نمبر کی تردید کردی

القمر

کراچی: ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ 500، 1000 اور 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر جعلی سیریل نمبر کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کرنسی نوٹوں پر جعلی سیریل نمبر کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 500، 1000 اور پانچ ہزار روپے مالیت کے کرنسی نوٹوں پر جعلی سیریل نمبر کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام سوشل میڈیا سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں، اسٹیٹ بینک نے اس قسم کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے