English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کیلیے آواز اٹھائے، مشعال ملک

القمر

اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کیلیے آواز اٹھائے، کشمیری عوام 151 دنوں سے محاصرے میں ہیں، امید ہے 2020ء پر امن ثابت ہوگا۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ سال 2019ء میں بھارتی انتہا پسند اور نسل پرست بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370اور 35-Aکو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے تمام حقوق سلب کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر محمد یاسین ملک جو کہ تحریک آزادی کے اعلیٰ رہنما ہیں تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں اور دیگر تمام رہنمائوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مشعال ملک نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم کشمیری اعوام کے لیے اپنی آواز بلند کریں اگر وہ مساوات ، وقار اور احترام پر یقین رکھتے ہیں اور دنیا میں امن چاہتے ہیں کیونکہ جنوبی ایشیا ایسے خطے پر کسی بھی وقت دونون ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
مشعال ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے