English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی نے لیبیا فوج بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دیں

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ لیبیا کی وفاقی حکومت کی معاونت کے لیے دارالحکومت طرابلس میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے کوشاں ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ اس حوالے سے یادداشت پر صدر اِردوان کے دستخط کے بعد ہی لیبیا فوج بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی گئی تھیں اور اسی دوران مسودہ پارلیمان میں بحث کے لیے پیش کیا گیا تاکہ منظوری کی صورت میں اس پر فوری عمل کیا جا سکے۔ٹی وی پر جاری بیان میں ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا ملک لیبیا میں عوام کو درپیش جنگ کے خطرات پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لیبیا میں وفاقی حکومت کے ساتھ سیکورٹی اور عسکری تعاون کے جس سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں وہ تربیتی شعبے میں تعاون تک محدود ہے، اس میں فوجی کارروائی شامل نہیں۔ دوسری جانب لیبیا کے موضوع پر عرب لیگ کمیشن کے مستقبل نمایندوں کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوا جس میں ترک وزارت دفاع کے ترجمان حامی آق سوئے نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ حکومت ہمیشہ کی طرح آیندہ بھی لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ دریں اثنا لیبیا کے مستقل نمایندے صالح الشماہی نے کہا ہے کہ عرب لیگ لیبیا کے عماملے میں دوہرے معیار کا مظاہرہ کررہی ہے۔ طرابلس پر حملے کے وقت وفاقی حکومت کی اپیل پر توجہ نہیں دی گئی اور تنظیم خواب خرگوش کے مزے لوٹتی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے