رواں سال میں ہونیوالے میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی
10میچوں کی 10 اننگز میں 374رنز بنائے
لاہور (این این آئی) سال 2019ء میں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم کامیاب ترین بلے باز رہے، انہوں نے 10 میچوں کی 10 اننگز میں 41.55 کی اوسط سے 374 رنز بنائے جن میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 90 ہے۔ دوسرے نمبر پر افتخار احمد نے 5 میچوں کی 5 اننگز میں 7.5 کی اوسط سے 150 رنز بنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 62 ناٹ آئوٹ ہے۔ تیسرے نمبر پر عماد وسیم نے 10 میچوں کی 10 اننگز میں 13.44 کی اوسط سے 121 رنز بنائے اور ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 47 رنز ہے۔ چوتھے نمبر پر حارث سہیل نے 5 میچوں کی 5 اننگز میں 2.4 کی اوسط سے 120 رنز بنائے جن میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

