میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے
کل بھی خان صاحب کے ساتھ آج بھی ان کے ساتھ ہیں
ا بھی تک کسی کو دھمکی نہیں دی ٗ ٹک ٹاک گرل
کراچی( نیٹ نیوز) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ویڈیوز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں ۔جو تحریک انصاف کی اہم شخصیات ہیں میں نے ابھی تک کسی کو دھمکی نہیں دی ہے۔ تک ٹاک اسٹار رحیم شاہ پہلے دفتر خارجہ اور پھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ لائیو ویڈیو کال کی ویڈیو نے پاکستانی میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ویدیوز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی ساتھ بناتے ہیں جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں۔ میری پوری فیملی تحریک انصاف میں شامل ہے۔ مجھ سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ میری ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے ان ہی لوگوں سے پوچھیں۔ حریم شاہ نے کہا ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی۔ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی۔ سوشل میڈیا پر حیم شاہ کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ کسی مرد کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں تاہم آدمی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی اس تصویر کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ ہماری تصویر ایڈیٹ (فوٹو شاپ) کی جارہی ہیں اور ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

