ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فہد مصطفی کو ٹک ٹاک پر تنقید مہنگی پڑ گئی

اداکارہ نے والدین کو اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھنے کا مشورہ دیا تھا
ناراض والدین نے اداکارکے گیم شو پر تنقید شروع کردی
کراچی( نیٹ نیوز) اداکار اور گیم شو کی میزبانی کرنے والے فہد مصطفی کو ٹک ٹاک پر تنقید مہنگی پڑ گئی۔ اداکار نے والدین کومشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہتر کرسکیں اس ٹوئٹ کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کے گیم شو کا بھی مذاق اڑایا گیا۔ صارفین نے سوال کیا کہ گیم شو میں تو کمپیوٹر کورس سکھاتے ہیں؟ بوڑھے لوگوں سے کہنا کہ ناچ کر دکھائو اور بائیک لے جائو کیا ہے؟ کیا آپ کا گیم شو دکھادیں بچوں کو؟ صارفین نے اداکار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شو پر تو کوانٹم فزکس کی کلاسز ہوتی ہیں۔ لوگ ٹک ٹاک پر ڈانس کرتے ہیں اور شو میں آکر بھی وہی کرتے ہیں فر ق کیا ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں