English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین حساس دل رکھتی ہیں خوبصورتی ان کی کمزوری ہے شائستہ لودھی

حیدرآباد(کلچرل ڈیسک )معروف ٹی وی اینکراور The Aesthetics Clinicکی چیئرپرسن ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ہر شخص کو خوبصورت پیدا کیا ہے مگرخواتین چونکہ ایک حساس دل رکھتی ہیں اس لئے خوبصورتی ان کی کمزوری ہے اور خوبصورت نظرآنا ان کا حق بھی ہے جوکہ قدرت نے ان کوعطاکیا ہے۔ شائستہ لودھی نے کہا کہ اب پاکستانی خواتین کو اپنے نسوانی حسن کومزید نکھارنے کے لئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی خواتین ہرمیدان میں اپنے ملک کا نام روشن کررہی ہیں، ان کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیاکررہی ہے، اب معاشرے کو بھی اس حوالے سے اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی اب دنیا گلوبل ویلیج کے بعد ڈیجیٹل ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے