اسلام آباد ( آئی این پی) اعجاز الرحمن نے پاکستان اوپن ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ مینز سنگلز کا ایونٹ جیت لیا، لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل آمنہ روشی نے اپنے نام کیا۔ میڈیا کیٹگری میں آئی این پی کے رضوان احمد ڈھلوں نے پہلی ،اے آر وائے کے شاہ خالد نے دوسری اور نیو نیوز کے شاکر عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی کرنل(ر) محمد نعیم بھٹی اور غلام حیدر سی ای او جی ایچ ٹریول نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ لیژزسٹی بولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل مقابلے میں پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے مجموعی طور پر 408 پوائنٹس کے ساتھ فتح حاصل کی انہوں نے پہلی گیمز میں 215 اور دوسری گیمز میں 193 پوائنٹس اسکور کیے،دوسری پوزیشن پر آنے والے سکندر حیات نے 383 پوائنٹس حاصل کیے، اس نے پہلی اور دوسری گیمز میں بالترتیب 213 اور 170 پوائنٹس اسکور کیے، اسی طرح محمد حسین چٹھہ مجموعی طور پر 360 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے پہلی گیمز 189 اور 171 پوائنٹس حاصل کیے،لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل آمنہ روشی نے اپنے نام کیا جبکہ نور نے دوسری اور تحسینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایمچور کیٹگریز میں محبوب الرحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد فہیم اور دنیال الرحمن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، بوائز انڈر 16 کا ٹائٹل پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کے 14 سالہ صاحبزادے دنیال الرحمن نے جیت لیا جبکہ عبدالرافع ثاقب اور ایاز الرحمن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،مینز ڈبلز کا ٹائٹل علی سوریا اور سکندر حیات اپنے نام کیا، ایونٹ میں باپ بیٹے اعجاز الرحمن اور دنیال الرحمن کی جوڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیلم بیگ اور محمد حسین چٹھہ تیسرے نمبر پر رہے، اسی طرح ڈیف کے فائنل ایونٹ میں اسلام آباد کے ناصر ڈار نے پہلی پوزیشن کرکے فتح حاصل کی جبکہ پشاور کے رضا اللہ اور سہیل بٹ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر رہے، میڈیا ایونٹ کی کیٹگری میں محمدرضوان ڈھلوں نے پہلی جبکہ شاہ خالد اور شاکر عباسی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
