English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافی کی اپیل، ممنوعہ لٹریچر رکھنے کی سزا پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ ممنوعہ لٹریچر رکھنے سے متعلق ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو مبینہ ممنوعہ لٹریچر رکھنے سے متعلق نصراللہ چوہدری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل محمد فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ بنیادی قانون کے اصول کے برخلاف ہے، سینئر صحافی کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر 3 دن بعد گرفتاری ظاہر کی گئی، شواہد تو درکنار ایف آئی آر ہی قانون کے برخلاف اور غیر قانونی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے