کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس آفس میں ٹریفک کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اجلاس کی صدارت کی، ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر اور نوید اظہر سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو (KDA) نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ڈی آئی جی ٹریفک اور انجینئرنگ بیورو کے اراکین نے اہم مسائل اور ٹریفک کی روانی کے لیے اب تک کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

