English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف گورنر ہائوس کے گھیرائو کا اعلان

حکومت نے 10 دن میں کے الیکٹرک کی لوٹ مار ختم نہ کی تو قانونی کارروائی بھی کریں گے، حافظ نعیم
وزیراعظم جب بھی کراچی آتے ہیں اعلانات کرکے چلے جاتے ہیں، مسائل جوں کے توں رہتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے 10 دن میں کے الیکٹرک کی لوٹ مار بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کو فوری ختم نہ کیا تو جماعت اسلامی نہ صرف اس ظلم کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، شاہراہ فیصل پر دھرنا اور گورنر ہائوس کا گھیرائو کرے گی۔ اس کے علاوہ بھرپور عوامی رابطے، شہر بھر کے اہم مقامات، چوراہوں، مساجد، بازاروں اور اہم سڑکوں پر مظاہرے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم جب بھی کراچی تشریف لاتے ہیں محض ایک مہمان کی طرح آتے ہیں، چند گھنٹے گزارنے اور چند اعلانات کرکے رخصت ہو جاتے ہیں جس کے بعد مسائل اور صورتحال جوں کی توں رہتی ہے اور اس کی مکمل ذمہ داری حکمراں جماعت اور ان کے گورنر پر عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیف الدین ایڈوکیٹ، عمران شاہد، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے