English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گڈاپ سندھی گوٹھ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد بے ہوش

متاثرہ افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، گھر میں لگے پودے کا بیج کھایا تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ سندھی گوٹھ میں زہریلی چیز کھانے سے خواتین اور کمسن بچوں سمیت 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ گل بانو زوجہ خان محمد، اس کے دو بیٹوں 4 سالہ یعقوب اور 3 سالہ علی، 4 بہن بھائی 16 سالہ شازیہ، 4 سالہ عائشہ، 3 سالہ احمد خان اور 7 سالہ عبداللہ ولد حکمت، 2 بھائی 6 سالہ ساجد اور 3 سالہ الیاس ولد دولت خان، 18 سالہ شہلا، 30 سالہ نیاز بی بی اور 12 سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی، ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بے ہوشی کی وجہ کیا تھی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی وقار آفریدی نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے مذکورہ گھر محبت خان نامی شخص کا ہے جس کے گھر میں ایک پودا لگا تھا جس کے بیج کھانے سے گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے