English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کراچی سے پی ٹی آئی ایم این ایز (ارکان قومی اسمبلی) کے تجویز کردہ منصوبوں کو شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ وفاق کی جانب سے کراچی میں 10 موبائل میڈیکل یونٹس بنائے جائیں گے اور 100 نئے آر او پلانٹس کے منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے مشاورتی عمل میں شامل کرنے اور سندھ و بلوچستان میں ان منصوبوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی وفد اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے