English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صبح سویرے کراچی میں بوندا باندی موسم مزید سرد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے بوندا باندی سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے ان میں سائٹ، بلدیہ، صدر، ہاکس بے، اورنگی ٹاؤن، ایف بی ایریا اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر مطلع جزوی ابر آلود اور سرد رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، ہوائیں 34 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 41 فی صد ہے، کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں سے سردی بڑھ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے