English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا تاجروں اور پرچون فروشوں کیلئے سزائوں کا اعلان

ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے منسلک نہ ہونے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو بھاری جرمانوں، قید اور دکانیں سیل کرنے کی سزائیں بھگتنا ہوں گی
ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کے تحت پکڑی جانیوالی غیر قانونی کرنسی کو ضبط کرلیا جائے گا اور مذکورہ شخص کو بھی حراست میں لیا جائے گا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے اور خلاف ورزی کرنیوالے ٹیئر ون میں شامل تاجروں‘ پرچون فروشوں دکانداروں کیلئے بھاری جرمانوں‘ قید اور دکانیں سیل کرنے کی سزائوں کا اعلان کردیا جبکہ ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کے تحت پکڑی جانیوالی غیر قانونی کرنسی کو ضبط کرلیا جائیگا جتنی مالیت کی کرنسی پکڑی جائیگی اتنا ہی جرمانہ بھی ہوگا اور مذکورہ شخص کو بھی حراست میں لیا جائیگا۔ سونا‘ چاندی‘ قیمتی پتھر سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی اسمگلنگ پر سزا و جرمانہ ہوگا اسمگلنگ کی مد میں پکڑی جانیوالی تمام اشیاء کو ضبط کرلیا جائیگا جبکہ حکومت نے ٹیئرون میں شامل تاجروں کیلئے سزائوں کا اعلان کردیا جو پرچون فروش تاجر دکانیں اور اسٹور ایف بی آر کے مانیٹرنگ‘ ٹریکنگ سٹم سے منسلک ہوں گے ان پر اس کا اطلاق ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کے تحت کرنسی کی اسمگلنگ اور ٹیررازم فنانسنگ میں ملوث عناصر کو سزائیں دینے کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا۔ ٹیکس قوانین میں ترمیمی آرڈیننس کے مطابق10 ہزار ڈالرز سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے پر بھاری جرمانہ اور سزائیں ہوں گی۔10ہزار ایک ڈالر سے20ہزار ڈالر تک کرنسی باہر لے جانے پر کرنسی ضبط ہوگی جس پر دگنا جرمانہ عائد ہوگا ‘20 ہزار ایک ڈالر سے50 ہزار ڈالر تک کرنسی لے جانے پر دو سال قید اور جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح50 ہزار ایک ڈالر سے ایک لاکھ ڈآلر تک کرنسی بیرون ملک لے جانے پر7 سال سزا‘ چار گنا جرمانہ ہوگا ‘ ایک لاکھ ڈالر ایک سے لے کر2لاکھ ڈالر تک رقم ضبط اور 5 گنا جرمانہ اور 3 سال سیدس سال تک قید ہوگی۔2لاکھ ڈالر ایک سے زائد ڈآلر کی رقم لے جانے پر ضبط‘ 10 گنا جرمانہ اور 5سے14 سال تک کی قید ہوگی۔ آرڈیننس کے مطابق سونا‘ چاندی‘ قیمتی پتھر سمیت دیگر قیمتوں‘ دھاتوں کی اسمگلنگ پر سزا و جرمانہ ہوگا۔ اسمگلنگ کی مد میں پکڑی جانیوالی تمام اشیاء کو ضبط کرلیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے