English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

100 انڈیکس664.92 پوائنٹس کے اضافے سے 41400 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال 2020ء کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 664.92 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 41400 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 77.56 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 72 ارب 22 کروڑ 61 لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 86.73 فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے بھرپور خریداری کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی بحال ہوگئی اور انڈیکس 41544 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 41500 کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 664.92 پوائنٹس کے اضافے سے 41400 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے