ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پورٹ پر پھنسی سینکڑوں گاڑیوں کوکلیئر کرنے کی راہ ہموار

گفٹ سکیم کے تحت بھجوائی گاڑیوں کو ریلیف دینے کیلئے ایس آراو میں ترمیم جاری
اوورسیز پاکستانی گاڑی کی قیمت میں اضافہ ہونے پر روپوں میں ادائیگی کرسکیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پورٹ پر پھنسی سینکڑوں گاڑیوں کوکلیئر کرنے کی راہ ہموارہوگئی، گفٹ سکیم کی سہولت کے تحت منگوائی جانے والی گاڑیوں کو ریلیف دینے کیلئے وزارت تجارت نے مجوزہ ایس آراو میں ترمیم جاری کردی۔ ترمیم شدہ ایس آر او کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب گفٹ سکیم کے تحت بھجوائی جانے والی گاڑیوں پر روپے کی قدر گرنے یا ٹیکسز کی وجہ سے گاڑی کی قیمت میں اضافہ ہونے پر روپوں میں ادائیگی کرسکیں گے اور درآمد کنند گان کو روپوں میں شارٹ فال کو پورا کرنے کی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں