English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی بچت کی متعدد اسکیموں میں منافع کی شرح میں کمی

القمر

 کراچی: حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی نئی شرح کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے ہوگا۔

بہبود اور پینشن اسکیمز کا منافع 12 اعشاریہ 48 سے 24 پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 24 ہوگیا ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 10 اعشاریہ 68 فیصد سے 28 بیسز پوائنٹس کم کرکے 10 اعشاریہ 40 فیصد کردیاگیا ہے۔

بہبود اور پینشن اسکیمز کا منافع 12 اعشاریہ 48 سے 24 پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 24 جب کہ ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 36 بیسز پوائنٹس کم کر کے 10 اعشاریہ 56 فیصد کردیا گیا ہے قبل اس پر منافع 10 اعشاریہ 92 کی شرح سے دیا جارہا تھا۔

اسی طرح سیونگ اکاؤنٹ کا منافع بھی 40 بیسز پوائنٹس کم کر کے 8.60 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے