English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

القمر

کراچی: آئی ایم ایف سے 26 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 26 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط وصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 48 کروڑ62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 8 کروڑ 14 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے علاوہ بائی لٹرل اور ملٹی لٹرل ذرائع سے بھی زرمبادلہ موصول ہوا اور مجموعی طور پر  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 58 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز  اضافے کے بعد 11 ارب 48 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 59 لاکھ  ڈالرز کمی کے بعد 6 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے