English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: چمڑے کے گودام میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں چمڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، عمارت میں
دھواںبھر جانے سے 21 افراد کی حالت غیر۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اندرون موچی گیٹ کے علاقے میں چمڑے کے گودام میں لگنے والی آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی کے مطابق آگ سے جھلسنے کے باعث ایک شخص موقع پر جبکہ 3 افراد میو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالمالک، عبدالودود، داد خدا اور فیروز خان شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ریسکیو اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں مگر تنگ گلیوں کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو حکام اور ایس پی سٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے