English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں النادی البرہانی، کراچی گرامر اور حبیب پبلک اسکول نے اپنے اپنے مقابلے جیت لئے۔نیشنل بینک کے زیر اہتمام نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گیا پہلا میچ النادی البرہانی اسکول اور عثمان پبلک اسکول کے درمیان ہوا۔ جس میں النادی البرہانی اسکول نے عثمان پبلک اسکول کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اس میچ کے مین آف دی میچ جوائنٹ ، عباس اور حسن علی قرار پائے۔ عثمان پبلک اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز سے قبل ہی پوری ٹیم پولین لوٹ گئی اور صرف 83 رنز اسکور کیا کسی کھلاڑی نے بھی ڈبل فگر میں اسکور نہیں کیا جبکہ عباس محمد نے 12 رنز دیکر4 ، علی اصغر نے 22 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں النادی البرہانی اسکول نے مطلوبہ اسکور 14.1 اوورز میں پورا کیا۔ احسن علی نے 32 گیندوں پر 20 رنز بنائے جبکہ موسی شاہ نے 22 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسر ا میچ اکیڈمی اسکول اورکراچی گرامر اسکول کے درمیان کھیلا گیا اس میچ کے مین آف دی میچ شمیرعلی قرار پائے۔ کراچی گرامر اسکول نے دی اکیڈمی اسکول کو 125 رنز سے شکست دی۔جواب میں دی اکیڈمی اسکول نے 12 اوورز میں 41 رنزپر پوری ٹیم آل آئوٹ ہوگئی۔تیسرا میچ ایس او ایس اسکول اور حبیب پبلک اسکول کے درمیان کھیلاگیا۔حبیب پبلک اسکول نے ایس او یس اسکول کو 98 رنز سے شکست دی اس میچ کے مین آف دی میچ علی جرار قرار پائے۔حبیب پبلک اسکول نے 7 وکٹوں پر 181 رنز اسکور کیا۔جواب میں ایس او ایس اسکول 14.3 اوورز میں 83 رنز بناکے آل آئوٹ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے