
سڈنی (جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے اپنی پہچان بنانے والے نوجوان فاسٹ بولر حارث رف نے ایک مرتبہ پھر بگ بیش لیگ میں تہلکہ مچا دیا۔نوجوان فاسٹ بولر حارث ئورف میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کی 3 وکٹیں لے اڑے، ڈیل اسٹین کے فٹنس مسائل کی وجہ سے اچانک ٹیم میں جگہ بنانے والے پاکستانی پیسر نے پہلے میچ میں5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کی توجہ حاصل کی۔ڈیل اسٹین کو فٹ ہونے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے حارث رئوف کو ڈراپ کرکے ڈیل ا سٹین کو شامل کرلیا تھا لیکن گزشتہ روز اسپنر سندیپ لامی چینے کی انجری نے ایک مرتبہ پھر حارث رف کی میلبورن اسٹارز کے اسکواڈ میں واپسی کا راستہ بنایا۔انہوں نے سڈنی تھنڈرز کی 3 وکٹیں 24 رنز کے عوض حاصل کرتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا جب کہ ڈیل اسٹین کوئی شکار نہیں کر پائے۔آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن ا سٹارز نے سڈنی تھنڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میلبورن سٹارز کی ٹیم نے اس کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی، نک لارکن کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میلبورن اسٹارز کی ٹیم نے 143 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، ایلکس روز نے 40 رنز بنائے، حارث رئوف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میلبورن ا سٹارز نے نک لارکن اور مارکس سٹونس کی نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نک لارکن 65 اور مارکس ا سٹونس نے 58 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈینئل سیمز نے 3 کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔ نک لارکن کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
