سید پرویز قیصر
پہلے 2 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے بعد آسڑیلیا کی نگاہیں اب تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کر نے پر ہیں۔ سریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میں سڈؑنی کرکٹ گرائونڈ پر آج سے شروع ہوگا۔
سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر آسڑیلیا کا ریکارڈ بے حد شاندار ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے اس میدان پر ابھی تک کوئی جیت حاصل نہیں کی ہے۔ آسڑیلیا نے یہاں ابھی تک جو107 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں59 میں اسے کامیابی ملی ہے،28 میں شکست ہوئی ہے اور20 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں سے ایک میں اسے جیت ملی ہے اور ایک ٹیسٹ برابر رہا ہے۔
آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ جنوری 1974 میں کھیلا گیا تھا جوبغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوا تھا۔ اس ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے86.6 اوور میں312 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں44.4 اوور میں162 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے150 رنز کی سبقت کے ساتھ دوسری اننگ میں شروع کی تھی اور 75.2 اوور میں 9 وکٹ پر305 رنز بناکر اننگ ڈکلیر کر دی تھی۔ آسڑیلیا کو میچ جیتنے کے لئے456 رنز بنانے کا ہدف دیا تھا۔ بچے ہوئے وقت میں آسڑیلیا نے8.3 اوور میں 2 وکٹ پر30 رنز بنائے تھے۔نومبر 1985 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کے خلاف 4 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 124.3 اوور میں293 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کے تمام کھلاڑی 97.5 اوور میں227 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ66 رنز کی سبقت کے ساتھ شروع کی تھی اور102.5 اوور میں193 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا کو میچ جیتنے کے لئے260 رنزدرکار تھے۔ اس نے97.1 اوور میں 6 وکٹ پر 97.1 رنز بناکر میچ میں4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس میدان پر سب سے بڑا سکور کرنے کا اعزاز بھارت کے پاس ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف جنوری 2004 میں187.3اوور میں7 وکٹ پر 705 رنز بنائے تھے۔ اسی میچ میں آسڑیلیا نے163 اوور میں4 وکٹ پر659 رنز بنائے تھے جو اسکا اس میدان پر سب سے زیادہ اسکور ہے۔
انگلینڈکے خلاف فروری1888 میں37.3 اوور میں آسڑیلیا کی پوری ٹیم42 رنز بناکر آئوٹ ہوئی تھی جو اس میدان پر کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ آسڑیلیا کے خلاف یہاں سب سے کم اسکور انگلینڈ کا ہے۔جنوری1887میں 35.3 اوور میں وہ45 رنz بناکر آuوٹ ہوئی تھی۔
مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف جنوری 2012 میں609 منٹ میں468 گیندوں پر39چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر329 رنز بنائے تھے جو اس میدان پر سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
