کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاق اور سندھ کا پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ سندھ کے مسائل پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سر جوڑ کر بیٹھ گئے، باہمی تعاون سے گرین لائن، کے فور اور حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبے جلد مکمل کرنے پر اتفاق۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے گورنر کو آئینی کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 168 کے تحت سندھ کا حق تسلیم کیا جائے۔

